پنجی28جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس کے باغی سبھاش ویلنگکرکی قیادت والی گوا سرکشامنچ(جی ایس ایم)اور شیوسینا نے گوا انتخابات کے لئے اپنے مشترکہ انتخابی منشور میں ساحلی ریاست میں الیکٹرانک ڈانس میوزک(ای ڈی ایم)تہوار پر پابندی لگانے اور مرحلہ وار طریقے سے انگریزی میڈیم اسکولوں کو سرکاری گرانٹ ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے تقریبا ایک ہفتے پہلے آج جاری جی سی ایم اور شیوسینا کے مشترکہ انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ بنیادی انگریزی میڈیم اسکولوں کو ملنے والے سرکاری گرانٹ کو تعلیمی سیشن 2017-18سے مرحلہ وار طریقے سے ختم کریں گے۔مراٹھی، کونکری اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے پرائمری اسکولوں کو اضافی خصوصی مراعات دی جائیں گی۔جی ایس ایم بھارتیہ بھاشاسرکشامنچ(بی بی ایس ایم)کی ایک شاخ ہے جس کا قیام اس وقت کیا گیا تھا جب بی جے پی نے انگریزی میڈیم اسکولوں کو سرکاری گرانٹ ختم کرنے کی ان کی مانگ کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔جی ایس ایم شیوسینا اور مہاراشٹروادی گوماتک پارٹی(ایم جی پی) کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑ رہی ہے اور اس نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ گوا میں ریو پارٹیوں اور الیکٹرانک ڈانس میوزک تہوار کو محدود کیا جائے گا۔جی ایس ایم-شیوسینا نے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے لڑنے کا بھی وعدہ کیا ہے جس میں مرکز کی مدد سے اور سخت قانون بنائے جائیں گے اور منشیات کے نیٹ ورک پھیلنے سے روکنے کے لئے ایک خصوصی نارکوٹک سیل بنایا جائے گا۔ایک اور یقین دہانی میں جی ایس ایم-شیوسینا نے کہا ہے کہ وزراء اور اعلی حکام کی حفاظت میں تعینات پولیس اہلکاروں کی تعدادمیں کٹوتی کی جائے گا تاکہ ریاست میں جرائم کی روک تھام اور قانون اور نظام کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ پولیس اہلکار دستیاب ہو سکیں۔